آئیسکو نے G-11 ، I-10اور کھنہ سب ڈویژن سے 3 افراد کو کوبجلی چوری کر تے پکڑ لیا
جمعہ 27 نومبر 2015 14:53
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سرکل کی G-11 ، I-10اور کھنہ سب ڈویژن سے 3 افراد کو کوبجلی چوری کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
(جاری ہے)
بجلی چور بوگس میٹر اور ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری میں ملوث تھے جبکہ چکوال سر کل کی کلر کہار سب ڈویژن سے 2، بگھوال سب ڈویژن سے1 اور تلہ گنگ رورل سب ڈویژن سے 1 بجلی چورکو ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
بجلی چوری کر نے والے افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں قا نونی کاروائی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران اب تک مجموعی طور پر 16 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی اطلاع ٹال فری نمبر0800-25250 پر دیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.