یکم دسمبر سے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے،صدرخیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس ذوالفقار علی خان
جمعہ 27 نومبر 2015 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء )خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے دباؤ پر وفاقی حکومت کی جانب سے 313 درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری بڑھانے اور مسائل اور مشکلات کے شکار عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے کے لئے 40 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو متوسط طبقے بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دیا ہے اور وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم دسمبر سے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے 3104 ارب روپے کا مطلوبہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے اور ٹیکس خسارے سے بچنے کیلئے آئی ایم ایف کے دباؤ پر 40 ارب روپے کا ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی ہے لیکن مہذب ممالک بجلی ٗ پٹرول ٗ پانی ٗ آٹے ٗ چاول ٗ دال ٗ گوشت ٗ ڈیری اشیاء ٗ پھولوں ٗ سبزیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسی عام استعمال کی چیزوں پر ٹیکس لگانے یا بڑھانے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ اس ٹیکس کا اثر گھوم پھر کر صرف کمزور طبقے کو متاثر کرتاہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.