پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ماضی کی طرح فیوچر ٹور پروگرام بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا
پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا کر کٹ ویب سائٹ کو انٹرویو
جمعہ 27 نومبر 2015 21:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کر کٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے ماضی کی طرح فیوچر ٹور پروگرام بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں آئی سی سی تمام ٹیموں کیلئے مستقبل کا شیڈول مرتب کرتا تھا جسے فیوچر ٹور پروگرام کا نام دیا گیا تھا تاہم گزشتہ سال آئی سی سی نے اس طریقہ کار میں ردوبدل کیا تھا، نئے قانون کے تحت دو ملک دوطرفہ معاہدے کے تحت دوروں اور سیریز کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مشہور کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی کے مستقل اراکین کے درمیان برابری کیلئے سابقہ ضابطوں کی بحالی ضروری ہے اور اسی وجہ سے پی سی بی نے گزشتہ سال آئی سی سی کے ڈھانچے میں تبدیلی کی سختی سے مخالفت کی تھی۔(جاری ہے)
شہریار کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک دن قبل ہی ان کے ہندوستانی ہم منصب اور آئی سی سی کے نئے چیئرمین ششانک منوہر نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی میں تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والے طاقت کے عدم توازن پر تنقید کرتے ہوئے بگ تھری کو بدمعاشی قرار دیا اور اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
شہریار خان نے منوہر کی بات کو درست قرر دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ تجویز پیش کی گئی تھی تو اس وقت اسی وجہ سے پی سی بی نے اس کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دو اصول ہیں، پہلا یہ کہ ہر ایک برابر ہے اور دوسرا یہ کہ فیوچر ٹور پروگرام کو محتاط انداز میں استعمال کیا جائے۔ اسے پرانی طرز پر دوبارہ رائج کیا جائے جب دوطرفہ معاہدوں کے بجائے آئی سی سی سیریز کا انعقاد کراتا تھا، بصورت دیگر کچھ ملکوں کو اس سے نقصان پہنچے گا کیونکہ کچھ ملک چھوٹے ملکوں سے اس لیے نہیں کھیلنا چاہتے کیونکہ اس سے انہیں مالی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔شہریار نے کہا کہ جب ہم نے اس کی اکیلے مخالفت کی تو ہمیں ہندوستان سے مستقبل میں چھ سیریز کھیلنے کی پرکشش پیشکش کی گئی اور پھر ہم نے نئے آئین پر حامی بھرنے سے قبل ہندوستان سے سیریز کے معاہدے پر دستخط کیے۔چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بگ تھری کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی وجہ سے مخالفت کرتے ہیں حالانکہ یہ درست نہیں کیونکہ بورڈز کے درمیان ہمیشہ دوستانہ مراسم ہوتے ہیں۔انہوں نے ششانک منوہر کے بیان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوطرفہ سیریز کیلئے بی سی سی آئی سے معاملات طے کررہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہندوستان اپنے معاہدے کا پاس رکھے گا۔شہریار نے مزید کہا کہ ہم اب بھی بگ تھری کو کرکٹ کیلئے بہتر نہیں سمجھتے اور نہ ہی اس کے حامی ہیں لیکن کیونکہ ہم نے اس آئین پر دستخط کیے ہیں لہٰذا اس کو پورا کریں گے لیکن جب کبھی بھی سابقہ نظام کو بحال کرنے کی بات ہوئی تو ہم یقیناً اس کی کھل کر حمایت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.