پرویز مشرف سے بڑاکوئی محب وطن نہیں ہوسکتا ،محافظ پاکستان کیلئے غداری کے الفاظ استعمال کرنا قومی حمیت کیلئے گالی ہے
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف ایڈوائزر چودھری الطاف کااے پی ایم ایل پروفیشنل ونگ کے اجلا س سے خطاب
ہفتہ 28 نومبر 2015 18:58
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے بڑاکوئی محب وطن نہیں ہوسکتا،ہمارے قائد کی حب الوطنی پرانگلی اٹھانے والے خودوطن فروش ہیں ، پرویز مشرف کوبھارت نوازحکومت سے حب الوطنی کے کسی سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔محافظ پاکستان پرویز مشرف کیلئے غداری کے الفاظ استعمال کرناقومی حمیت کیلئے گالی جبکہ دفاعی اداروں پرحملے کے مترادف ہے۔
پرویز مشرف نے زندگی میں کئی بار دفاع وطن کیلئے سردھڑکی بازی لگائی ،حکمران خاندان بتائے اس کی کیا قربانیاں ہیں ۔ بھارت سے مذاکرات کیلئے گڑگڑانے والے حکمران افواج پاکستان کے سابق سربراہ کامیڈیاٹرائل بندکریں۔(جاری ہے)
پرویز مشرف نے فوج کے سربراہ کی حیثیت سے جواقدامات اٹھائے وہ مادروطن سے والہانہ محبت کے غماز تھے ۔وہ اے پی ایم ایل پروفیشنل ونگ کے اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔
چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف درج مقدمات انتظامی نہیں انتقامی نوعیت کے ہیں۔پرویز مشرف کے ساتھ میاں نوازشریف کاانتقامی رویہ سب پرآشکار ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ منتقم مزاج حکمران پرویز مشرف کو کسی ترنوالے کی طرح نہیں نگل سکتے ۔جھرلو کے بل پراقتدارمیں آنیوالے حکمرانوں کاجھوٹ اورجبر پرویز مشرف کو پاکستان کی بقاء اورپاکستانیوں کی بہبودکیلئے قومی کرداراداکرنے سے نہیں روک سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سچے اورنڈر سپہ سالار پرویز مشرف کیخلاف بوگس ایف آئی آر میں سے غداری کالفظ فوری طورپرحذف کیا جائے کیونکہ اس سے غیورپاکستانیوں کے جذبات بری طرح مجروح ہورہے ہیں ۔پرویز مشرف کوبوگس مقدمات سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف انتہائی جوانمردی کے ساتھ بے بنیاد مقدمات کا سامنا کررہے ہیں وہ حکمرانوں کی طرح ملک سے فرارہونے کاتصوربھی نہیں کرسکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.