بار او ربینچ کے باہمی تعاون سے انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتاہے،وکلاء قانون کی بالادستی قائم کرنے او رمقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں تو ملک سے ناانصافی کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے
چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ جسٹس مسعود جہانگیر کا ڈسٹرکٹ بار سرگودہا میں اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:01
سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ جسٹس مسعود جہانگیر نے کہا ہے کہ بار او ربینچ کے باہمی تعاون سے انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتاہے ۔وکلاء قانون کی بالادستی قائم کرنے او رمقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں تو ملک سے ناانصافی کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے ۔
اس امر کا اظہار انہوں نے آج ڈسٹرکٹ بار سرگودہا میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جسٹس مسعود جہانگیر نے مزید کہا کہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس کاحصہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمارے پاس آتے ہیں ہمیں چاہیے کہ سائلین کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وکلاء عدالتوں میں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں ۔
عدالت میں وکلاء کو ایک دوسرے کے خلاف پیش ہونے کو ذاتی دشمنی کا رنگ دینے کی بجائے اسے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء قانون کی بالادستی کے محافظ ہیں بار رومز جمہوری ادارے ہیں جہاں ہمیشہ آمریت او رغیر جمہوری اقدامات کی نفی کی گئی ۔ چوہدری مسعود جہانگیر نے مزید کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح بنیادی طو رپر وکیل تھے ۔جنہوں نے پاکستان بنایا آج وکلاء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے لیڈر کے پاکستان کے استحکام او رترقی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ سائلین اپنے وکلاء پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اس لئے وکلاء کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی امانت کی حفاظت کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فوری فراہمی کیلئے حتی المقدور کو شش کریں ۔ تقریب سے صدر بار ارشد علی ہنجرا کے علاوہ دیگر سینئر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر او رڈی سی او ثاقب منان کے علاوہ ججزصاحبان اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں جسٹس مسعود جہانگیر نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے لان میں پودا لگایا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر اور دیگر ججز کے علاوہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں جسٹس مسعود جہانگیر کی بار روم میں آمد پر بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور دیگر وکلاء نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.