راولپنڈی،پنجا ب ہائی وے پٹرولنگ کا عوام کو دھند بارے آگاہی کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پرسیمینار کا انعقا د
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:51
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) ایس پی پٹرولنگ کیپٹن (ر) عطاء محمد کی خصوصی ہدایات پر پنجا ب ہائی وے پٹرولنگ کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے عوام کو دھند کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے مختلف مقامات پرسیمینار کا انعقا د کیا ہے اور لوگوں میں پمفلٹس اور پوسٹر بھی تقسیم کیے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر محمود نے بتایا کہدھند میں فوک لائیٹس کا استعمال نہایت ضروری ہے اور ان دنوں سفر پر نکلنے سے پہلے اپنی گاڑی کے ہیڈ لائیٹس ضرور چیک کروالیں اور گاڑی کی رفتار مقررہ رفتار سے کم از کم 20کلو میٹر فی گھنٹہ کم رکھے تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پبلک مقامات ، بس ویگن اڈوں اور دیگر جگہوں پر کیا۔(جاری ہے)
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے بتا یا کہ اگر دھند کے دوران فوک لائیٹس کا استعمال کیا جائے اور رفتار کو مقررہ رفتار سے 20کلومیٹر فی گھنٹہ کم رکھا جانے کے ساتھ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کیا جائے تو اس سے نہ صرف ایکسڈینٹس میں کمی آئے گی بلکہ اس عمل سے بہت سے قیمتی جانوں کو بچایا بھی جا سکتا ہے ۔
عوامی حلقوں میں ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اس عمل کو سراہا گیا ہے اور عوام نے متعلقہ حکام سے ایسے سیمیناز کرنے کی اپیل کی ہے اس سے قبل بھی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے مختلف جگہوں پر ڈینگی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھی لوگوں میں آگاہی فراہم کی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.