قرضوں کے حصول کیلئے 313اشیاء پر 40ارب کے ٹیکس ہوشربا مہنگائی کا سبب بنیں گے‘سید بلال شیرازی
قرض اتارو ملک سنوارومہم ناکام ہوئی،کشکول توڑنے کے دعویداروں نے کشکول کا سائز بڑا کردیا‘ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ
اتوار 29 نومبر 2015 16:50
لللاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے وزیر خزانہ کی جانب سے 313اشیاء پر نئے اضافی ٹیکس لگائے جانے کی تصدیق اور40ارب کے نئے ٹیکسوں کی منظوری کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قرضوں کے حصول کیلئے 313اشیاء پر 40ارب کے ٹیکس ہوشربا مہنگائی کا سبب بنیں گے ان ٹیکسوں کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے نئے قرضوں کے حصول کیلئے ان کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام پر 40ارب روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا کہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 50ارب ڈالر ہے اور پی آئی اے وغیرہ کی حکومت پاکستان نے جو گارنٹی دے رکھی ہے اسے غیر ملکی قرضوں میں شامل کردیا جائے تو غیر ملکی قرضوں کا حجم65ارب ڈالر بنتا ہے جبکہ قوم پر مجموعی قرضوں کا بوجھ16 ہزار ارب(160کھرب) روپے ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.