دْنیا مغرب کی دوغلی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہی ہے'
القاعدہ اور طالبان امریکا کی پیداوار ہیں: خامنہ ای
پیر 30 نومبر 2015 13:51
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مغرب کے دوہرے معیار کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ مغربی ملکوں کے خلاف دنیا بھر میں پائی جانے والی نفرت ان ملکوں کی دوغلی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان اور القاعدہ امریکا کی پیداوار ہیں غیر ملکی میڈیا مطابق ایرانی نشریاتی اداروں پر نشر کیے گئے ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے یورپ اور شمالی امریکا کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے نفرت کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے فرانس میں 13 نومبر کو ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اندھی دہشت گردی قرار دیا۔ خیال رہے کہ تیرہ نومبر کو پیرس میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں کم سے کم 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔(جاری ہے)
اْنہوں نے مغرب کے نوجوانوں سے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی کے المناک واقعات نے مجھے آپ سے ایک بار پھر مخاطب ہونے کا موقع دیا ہے۔
میرا ایمان کے کہ آپ نوجوان ہیں اور آپ آج کی مصیبتوں سے سبق سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہر وہ شخص جو محبت اور انسانی ہمدردی کے جذبات رکھتا ہو پیرس دہشت گردی جیسے واقعات سے ضرور متاثر ہوتا ہے۔ چاہے دہشت گرد فرانس میں ہو یا فلسطین میں، عراق میں ہو یا لبنان اور شام میں ہو۔ ہر زندہ ضمیر انسان اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ دہشت گردی اس وقت ہم سب کا مشترکہ درد سر بن چکا ہے مگر مجھے مغرب کی دوغلی پالیسیوں پر بھی دکھ ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جب تک مغرب دہشت گردوں میں سے کچھ کی مخالفت اور بعض کی حمایت کی پالیسی پرعمل پیرا رہے گا اس وقت تک دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.