بانکی مون اسرائیل کیساتھ مل کر فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں ، حماس
پیر 30 نومبر 2015 14:13
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) حماس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی فلسطین کے حوالے سے اختیار پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانکی مون اسرائیل کیساتھ مل کر فلسطینی تحریک آزادی اور موجودہ تحریک انتفاضہ کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں۔ حماس رہنماء علی برکہ نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں عالمی اسلامی تحریکوں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ اسرائیل اور فلسطین کو ہدف تنقید بنایا۔
انہوں نے کہا کہ جان کیری امریکا اور بانکی مون کے مندوب کے طورپر فلسطینی تحریک انتفاضہ کچلنے کیلئے فلسطین اور اسرائیل کے دورے کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کا خیرخواہ نہ تو امریکا ہے اور نہ ہی اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کر رہا ہے۔(جاری ہے)
یہ سب مل کر اسرائیلی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے استنبول میں جمع ہونے والی عالم اسلام اور اسلامی تحریکوں کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملکوں میں مسئلہ فلسطین بالخصوص مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونی سازشوں کو بے نقاب کریں اور فلسطینیوں کی سیاسی مادی، ابلاغی اور مالی مدد کو یقینی بنائیں۔
حماس رہنما نے 90 ملکوں سے آئے مندوبین اور اسلامی تحریکوں کے قائدین کو فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے تمام شرکاء نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.