تحریک انصاف کا”ناکام حکومت ناکام پالیساں “کے نام سے25نکاتی ”حقائق نامہ “جاری
پیر 30 نومبر 2015 14:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے”ناکام حکومت ناکام پالیساں “کے نام سے وفاقی اورپنجاب حکومت کی مختلف شعبوں میں 25سے زائد حکومتی ناکامیوں پر ”حقائق نامہ “جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو ”مسائلستان “بنادیا ہے ‘ کشکول توڑنے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے اپنے اڑھائی سالوں کے دوران 9ہزار7سو50ملین ڈالر کا قرضہ لیکر قوم کو مزید قر ضوں میں جھکڑ دیا ہے ‘وفاقی حکومت کے پاس ”وزیر خارجہ “ اور پنجاب میں آج تک ”وزیر صحت “ہی نہیں بنایا جاسکا “حکمرانوں کے تمام تر دعوؤں کے باوجودآج بھی تقریبا% 53 لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ‘پنجاب میں1کروڑ30لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں ‘18فیصد سکولوں میں بنیادی سہو لتیں بھی میسر نہیں ‘کسان کو بھی اسکی فصل کی اصل قیمت نہیں مل رہی ‘حکمران سیاسی تشہیر کے منصوبوں پر اربوں لگا رہے ہیں لیکن غر یب ہسپتالوں میں ادوایات نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں ‘پنجاب میں لوگوں کے جان ومال محفوظ نہیں ‘آج بھی ملک میں بجلی اور گیس کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے ‘آج صرف تحر یک انصاف او ر پاکستان کی عوام ہی نہیں افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ بھی حکومتی گورننس کو بہتر بنانے کی بات کر رہی ہے‘حکمرانوں کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ملک کو چلانے کے اہل نہیں ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے کشکول توڑنے کی بات کی لیکن (ن) لیگ نے اقتدار میںآ نے کے بعد روزانہ تقر یبا سوا2ارب کاقر ضہ لیا اور مجموعی طور پر 9ہزار7سو50ملین ڈالر کا قرضہ لیا ہے جسکی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ سے زائد روپے کا مقر وض ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا قوم کو سہانے خواب موجودہ نااہل حکمران دکھاتے رہے لیکن حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود آج بھی ملک میں 10سے12گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے اور موجودہ حکو مت نے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کا کوئی بھی ایسا منصوبہ بنایا ہے جو مکمل طور پر بجلی پیدا کر رہا ہے جسکی وجہ سے لوڈشیڈ نگ میں اضافے ہوتا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد کمی ہوئی مگر حکمران نے اپنی نااہلی کو یہاں بھی ثابت کیا اور عوام کو اتنا ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں ۔ ؟چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کے حکمران صوبے میں امن وامان کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی بات کرتے ہیں لیکن آج بھی پنجاب میں ماہانہ 3لاکھ جرائم ہو رہے‘بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومت کے ناقص سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے تحر یک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے20کارکنان قتل ہوئے ‘خواتین او ر بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پنجاب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں ‘قصور او ر حافظ آباد میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سیکنڈ لزکے ذمہ داروں کو آ ج تک سزائیں نہیں ہوسکیں اور پنجاب میں زیادتی کا شکار ہونیوالی خواتین ملزموں کی عدم گر فتاریوں پرخودکشیاں کر رہے ہیں ‘ پنجاب میں آج بھی 53ہزار اشتہاری آزاد گھوم رہے اور پو لیس انکو پکڑ نے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں کسانوں ایک طرف جعلی ادوایات بنانے والے مافیا کا شکار ہیں تو دوسری طرف انکو گنے ‘گندم اور چاول کی اصل قیمت نہیں مل رہی جسکی وجہ سے کسان بھی بدحالی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے سر کاری ملازمین کے ساتھ بھی حکمران کیے جانیوالے وعدوں پر عمل نہیں کر سکے جسکی وجہ سے سر کاری ملازمین کا احتجاج اور انکی ہڑ تالیں معمول بن چکیں ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.