پنجاب حکومت ایچ آئی وی/ایڈز کی روک تھام پر سالانہ 400ملین روپے خرچ کررہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
پیر 30 نومبر 2015 17:06
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی/ایڈز کی بیماری کی روک تھام اور وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لئے یونائیٹڈنیشن ایڈز کنٹرول پروگرام کی 2016سے2020تک کی حکمت عملی پر پنجاب میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، صوبائی حکومت ایڈزکنٹرول پروگرام پر سالانہ 400ملین روپے خرچ کررہی ہے اور نئے پی سی ون میں مزید فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات ورلڈ ایڈز ڈے کے سلسلہ میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام پی سی ہوٹل میں ایڈز کے بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقعہ پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان شاہد، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر امجد شہزاد، یونیسف کی نمائندہ ڈاکٹر نائلہ شاہد، یو ایس ایڈز کی ڈاکٹر فہمیدہ، گلوبل فنڈ کے نمائندے ڈاکٹر ساجد، پی اے سی پی کے ڈپٹی منیجر ڈاکٹر فیصل، انٹرنیشنل پارٹنرز، این جی اوز کے نمائندوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خواتین و حضرات کے علاوہ خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے آگاہی سیمینار میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.