جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،محمدشہبازشریف
پیر 30 نومبر 2015 18:12
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن میں میٹرپولیٹن پولیس کمشنر سر برنارڈ ہوگان ہووی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی‘ سنگین جرائم اور سٹی پولیسنگ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے اور اس ضمن میں جرائم اور دہشت گردی کے سدباب کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں دہشت گردی سے نپٹنے کے لئے خصوصی فورس کے قیام کے علاوہ نئی قانون سازی بھی کی ہے اور پرانے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے عالمی تناظر میں دہشت گردی کے عفریت سے دنیا کا کوئی بھی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔(جاری ہے)
آج دہشت گردی کہیں بھی ہو دنیا کے ہر فرد کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ان عوامل کا ازالہ بھی ضروری ہے جو اس کا باعث بنتے ہیں۔
چنانچہ حکومت پنجاب صوبے کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم عام کرنے اور زندگی کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی مساعی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی قربانیاں دی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران میٹروپولیٹن پولیس کمشنر سربرنارڈ ہوگان ہووی نے بتایا کہ دہشت گردی اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے پنجاب حکومت سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پنجاب حکومت اس مساعی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ہمارے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.