پیرا میڈیکس ایف آر بنوں کی اپ گریڈیشن منظور نہ کرنے پر سات ایف آرز میں پولیو مہم کی بائیکاٹ کی دھمکی
پیر 30 نومبر 2015 18:23
بنوں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پیرا میڈیکس ایف آر بنوں کی اپ گریڈیشن منظور نہ کرنے پر سات ایف آرز میں پولیو مہم کی بائیکاٹ کی دھمکی ،7دسمبر کو فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان، 14 دسمبر کو گورنر ہاوس پشاور پر چڑھائی کا بھی عندیہ ،پولیو مہم کی بائیکاٹ سے سات ایف آزمیں خطرناک بیماری پولیو وائرس پھیلنے کا خطرہ ، وزارت سفران،گورنر خیبر پختونحواہ ،اور سیکرٹری فاٹا پیرا میڈیکس اپ گریڈیشن کا مسئلہ فوری حل کریں ورنہ جو بھی واقعہ رونما ہوا، تو ذمہ دراری ہم پر عائد نہیں ہوگی ۔
ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکس ایف آر بنوں ایسوسی ایشن کے صدر رسول نواز خان نے اپ گریڈیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس سے ذبیخ اﷲ ۔(جاری ہے)
عزیز اﷲ ، سید منور شاہ ،نواب خان ،محمد خنیف،رحمت اخونزدہ بیزن خیل وزیر،اور نوربادشاہ نے بھی خطاب کیا ،پیرا میڈیکس ایف آر بنوں ایسوسی ایشن کے صدر رسول نواز خان نے کہا کہ فاٹا پیرا میڈیکس سخت نامساعد خالات میں بھی اپنی ڈیوٹی بہت خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہیں،اس کے باوجود اپ گریڈیشن نہ دینا فاٹا پیرا میڈیکس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہیں۔
ہم فاٹا پیرا میڈیکس وزرات سفران ،گورنر کے پی کے ۔ اور سیکرٹری فاٹا سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ وہ ہمیں بھی بندوبستی ایریا کے مطابق اپ گریڈیشن دے، تاکہ غریب پیرا میڈیکس کی بے چینی دور ہوسکے ۔ہم 7دسمبر کو فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے اختجاجی مظاہرہ بھی کریں گے جس میں پورے فاٹا سے پیرا میڈیکس سٹاف بھر پور شرکت کرینگے اگر اس کے باوجود فاٹا پیر ا میڈیکس کا 13 دسمبر تک اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہوا۔ تو 14 دسمبرسے تمام فاٹا میں پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ ہوگی ۔جس کی تمام زمہ درای وزارت سیفران،گورنر کے پی کے پر عائد ہوگی ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.