جنرل ہسپتال میں نامعلوم خاتون ایک ماہ کی بچی چھوڑ کر غائب ہو گئی
پرنسپل کی انتظامیہ کو بچی کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت، کئی بے اولاد جوڑے بچی گود لینے پہنچ گئے
پیر 30 نومبر 2015 19:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء )جنرل ہسپتال میں نامعلوم خاتون ایک ماہ کی بچی کو چھوڑ کر غائب ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچی کو اپنی تحویل میں لے کر نرسری وارڈ میں داخل کرادیا ۔ جہاں بچی کی نگہداشت و ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزہسپتال کے سرجیکل ایمرجنسی میں ایک نامعلوم عورت نے ایک ماہ کی فیڈر پیتی ہوئی بچی کو بستر پر لٹایا اور ارد گرد کے مریضوں کو یہ کہہ کر چلی گئی کہ وہ پرچی بنوانے جارہی ہے لیکن جب ایک گھنٹے تک وہ عورت واپس نہ آئی تو اس امر کی اطلاع انتظامیہ کو دی گئی۔
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بچی کو فوری طور پر نرسری وارڈ میں داخل کرادیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچی کا مکمل خیال رکھا جائے اور اس کی تمام ضروریات پوری کی جائیں۔ ہسپتال میں اس بارے خبر پھیلتے ہی کئی بے اولاد جوڑے بچی گود لینے پہنچ گئے تاہم پرنسپل ایل جی ایچ نے کہا کہ اس معاملے پر قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.