مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے یہ نہ سمجھیں کہ وہ کسی سے کم ہیں بلکہ مجھے یقین ہے کہ وہ آئندہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے اس سے بھی زیادہ محنت، لگن اور جذبے سے سرشار ہوکر اپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائیں گے‘پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل(ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان
پیر 30 نومبر 2015 22:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل(ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان، ہلال امتیاز(ملٹری) نے کہا ہے کہ ’’خداداد صلاحیتوں سے مالا مال یہ کیڈٹس ہمارے مستقبل کے معمار اور پاکستان کا اُبھرتا ہوا نیا ٹیلنٹ ہیں، کیڈٹس کے درمیان کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا مقصد اُن میں چھپی بہترین صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے‘‘۔
وہ پیر کو ’’14 -ویں آل سندھ انٹر کیڈٹ کالج اسپورٹس چیمپیئن شپ -2015 ء‘‘ کی اختتامی تقریب سے مہمانِ خصوصی حاضرین کی کثیر تعداد سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اسپورٹس چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی چاروں کیڈٹ کالجوں کی ٹیموں جن میں کیڈٹ کا لج سانگھڑ، کیڈٹ کالج لاڑکانہ، کیڈٹ کالج پنوں عاقل اور پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے بھرپور محنت، لگن اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اس اسپورٹس چیمپیئن کو کامیاب بنایا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.