اقوام متحدہ اور امن کی علمبر دار این جی اوز اندھی ، گونگی اور بہری ہو چکی ہیں ‘ ذکراللہ مجاہد
منگل 1 دسمبر 2015 12:54
لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ) نو منتخب امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے 45 سال پہلے اپنے وطن پاکستان کے لیے وفاداری نبھائی اور اُس وقت کی ایک آئینی اور قانونی حکومت کا ساتھ دیا اور آج بنگلہ دیش میں ان وطن پرست رہنماؤں پر غدار وطن اور جنگی کرائم کے مقدمات میں پھنسا کر انتقامی کاروائیاں کر کے موت کی سزائیں دی جارہی ہیں جس پر اقوام متحدہ اور امن کی علمبر دار این جی اوز اندھی ، گونگی اور بہری ہو چکی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ڈمی کورٹس کے ذریعے 45سال بعد متحدہ پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں ۔(جاری ہے)
دنیا بھر میں ایسی نا انصافیاں کہیں نہیں ہوئیں جیسی آج حسینہ واجد کی حکومت میں بھارتی اشاروں پر ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں نفرت ، بدنیتی پر مبنی سیاسی انتقام جس انداز لیا جا رہا ہے ایک کھلی حکومتی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے اس دہشتگر دی کے خلاف عالمی طاقتوں کو بھرپور مزاحمت کرنی چاہیے۔
پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اپنا مثبت اور کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد انتقامی سیاست کر رہی ہیں جس کو تاریخ کبھی بھی معاف نہیں کر ے گی اور اس کی انتقامی سیاست کا بھیانک انجام ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.