چینی یوآن عالمی ریزرو کرنسی گروپ میں شامل ہوگا
منگل 1 دسمبر 2015 13:55
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے چین کی کرنسی یوآن کو مالیاتی فنڈ کے بین الاقوامی ریزرو کرنسی گروپ کا حصہ بنانے کے اعلان کیا گیا ہے۔بین الاقوامی کرنسی ریزرو گروپ میں اب تک صرف امریکی ڈالر، یورو، جاپانی ین اور برطانوی پاوٴنڈ شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ چینی کرنسی اس درجے کے لیے درکار تمام شرائط پر پوری اترتی ہے اور وہ اکتوبر 2016 سے اس گروپ کا حصہ بن جائے گی۔
ادارے کی سربراہ کرسٹین لگارڈ نے کہا ہے کہ یہ ’چینی معیشت کو عالمی مالیاتی نظام کا حصہ بنانے کے عمل میں اہم سنگِ میل ہے۔‘انھوں نے رواں ماہ کے اوائل میں بھی یوآن کی اس گروپ میں شمولیت کی حمایت کی تھی۔دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں امریکہ کے بعد دوسرا نمبر چین کا ہے۔(جاری ہے)
چین نے گذشتہ سال یوآن کو عالمی ریزرو گروپ کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یوآن کے اب تک اس گروپ کا حصہ نہ بننے کی وجوہات بیجنگ کی جانب سے برآمد کنندگان کی مدد کی غرض سے یوآن کی قدر مصنوعی طور پر کم رکھنے کا خدشہ اور طے شدہ ضوابط پر پورا نہ اترنا رہیں۔تاہم چینی حکام نے یوآن کو بین الاقوامی ریزرو گروپ کا حصہ بنانے اور اس کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس گروپ میں چینی کرنسی کی شمولیت محض علامتی ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.