قطر غیر ملکی کارکنوں اور مزدوروں کے استحصال کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کر سکا ہے
مزدوروں کا استحصال جاری رہنا قطر اور فیفا دونوں کے لیے باعثِ شرم ہے‘ایمنیٹسی انٹرنیشنل
عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 14:48
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) حقوقِ انسانی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنیٹسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر تاحال غیر ملکی کارکنوں اور مزدوروں کے استحصال کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کر سکا ہے۔قطر کو پانچ برس قبل سنہ 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور وہاں اس سلسلے میں جاری تیاریوں کے دوران غیر ملکی کارکنوں کے حالاتِ کار اور رہائش کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔
ایمنیسٹی کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا استحصال جاری رہنا قطر اور فٹبال کی عالمی نگران تنظیم فیفا دونوں کے لیے باعثِ شرم ہے۔حقوقِ انسانی کی تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ قطری حکام کارکنوں کو نوکری کی تبدیلی کا حق دینے اور اپنی مرضی سے ملک چھوڑنے سمیت کئی اہم معاملات میں کوئی بھی تبدیلی لانے میں ناکام رہے ہیں۔(جاری ہے)
قطر مزدوروں کے استحصال کے الزامات سے انکار کرتا رہا ہے اور اس کا موقف ہے کہ اس نے مزدوروں کے حوالے سے کئی اصلاحات کی ہیں۔
قطر نے گذشتہ برس ’کفالہ‘ نامی اس قانون کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے تحت غیر ملکی مزدور ایک ہی آجر کے ساتھ بندھے رہنے پر مجبور ہیں اور انھیں ملک سے واپس جانے کے لیے بھی اس کمپنی کی اجازت درکار ہوتی ہے جو انھیں قطر لائی تھی۔ایک اندازے کے مطابق قطر میں 18 لاکھ غیر ملکی مزدور کام کرتے ہیں جن میں سے بیشتر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے تعمیراتی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔ایک اندازے کے مطابق قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کی جانے والی تعمیرات پر دو سو ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی وجہ سے ریاست بھر میں جاری تعمیراتی منصوبوں میں تیزی آ گئی ہے۔خیال رہے کہ یہ رواں برس کے دوران دوسرا موقع ہے کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے قطر میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدوروں کے حالات کے بارے میں خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔اس سے قبل مئی 2015 میں ایمینسٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایسے مزدوروں کے حالات میں نہ ہونے کے برابر بہتری ہوئی ہے اور قطر ان کے حقوق کا خیال رکھنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
لبنان میں پیجرزدھماکوں کے بعد تائیوان میں گرفتاریاں، تفتیش
-
ٹرمپ نے نیا جھگڑا کھڑا کردیا، ووٹرزرجسٹریشن کے طریقہ کار چیلنج
-
امریکی صدر جوبائیڈن نے شرح سود میں کمی امریکی معیشت کیلئے اچھی خبر قرار دیدیا
-
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
-
سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں
-
بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا
-
پیجرزاسرائیلی انٹلیجنس نے تیارکیے، امریکی اخبار
-
لبنان، واکی ٹاکی ڈیوائسزمیں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
-
نیتن یاہو کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام، 1 شخص گرفتار
-
چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے،بائیڈن
-
یو اے ای کے صدرپیرسے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے، امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے
-
اسرائیلی فوجی سربراہ کی حزب اللہ کو دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.