حکمرانوں نے محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے،پنجاب ٹیچرز یونین
عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیدران نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں میں بار بار تبدیلیوں اور اصلاحات نے تعلیمی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے،حکمرانوں نے محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔ اصلاحات کے نام پر نت نئے تجربات کئے جارہے ہیں،جمہوریت ہو یا آمریت ہر دور میں غیر ملکی امداد کے حصول کے لئے اصلاحات کے نام پر محکمہ تعلیم کا ڈھانچہ کمزور کر دیا گیا ہے اور جتنا سرمایہ تعلیم کی بہتری کے لئے خرچ کیا گیا اس سے بہتری کی بجائے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کا خاتمہ ، مانیٹرنگ MEA's فورس کا قیام، ڈی ٹی ایز، این جی اوز ، پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ ، کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی ، CPP ، PEC سکولوں کی خود مختاری، زمینی حقائق کے برعکس تعلیمی روڈ میپ جیسے اقدامات سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.