اﷲ اور بندوں کے حقوق اداکرنے والے دارین میں کامیاب ہیں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر
حضوراکرم ﷺ سے منسوب ہر شے اورعمل سے تبرک حاصل کرناصحابہ کرام کا طریقہ ہے، ڈاکٹر عذیر محمودالازہری
منگل 1 دسمبر 2015 19:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)قائد جمعیت علماء پاکستان (نورانی)علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیرنقشبندی الازھری نے نارتھ ناظم آبادمیں منعقدہ محفل ِمیلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اﷲ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کو تمام مخلوق کے حق دلانے والا بنا کر بھیجا حضور ﷺ نے دنیامیں تشریف لاکر حقوق اﷲ اور حقوق العباد کو انسانوں کے سامنے واضح کیا۔
انہوں نے قرآن کریم کی آیتِ مبارکہ (ترجمہ: اﷲ وہ ہے جس نے کتاب اور میزان کو نازل کیا) سے استدلال کرتے ہوئے بتایا کہ حضور ﷺ نے اﷲ کا،نبیوں کا،اﷲ کے مقرب بندوں کا،عام انسانوں کا یہاں تک کہ جانوروں کا حق بھی بتادیا اور فرمایا جو ان حقوق کی ادائیگی کریگا وہ دارین میں کامیاب و کامران ہوجائے گا۔(جاری ہے)
محفل ِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے رئیس فرع الرابطۃ العالمیۃلخریجی الازھر و مدیر المؤسسۃ العلمیۃ العصریۃعلامہ ڈاکٹرصاحبزادہ عزیر محمو د نقشبندی الازھری نے کہا کہ محفلِ میلاد ہی کسی بھی کام میں برکت حاصل کرنے کا اصل ذریعہ ہے جولوگ محفل ِ میلاد کو بدعت کہتے ہیں ان سے یہ پوچھا جائے کہ جس وقت وہ غیر شرعی اور ناجائز کام کررہے ہوتے ہیں اس وقت ان کا سویا ہوا دین کیوں نہیں جاگتا ، محفلِ میلاد منعقدکرنا جائز اور مستحب عمل ہے اور حضور ﷺ کی ذات ، آپکا ذکر اور آپ کی طرف منسوب ہر شئی سے برکت وتبرک حاصل کرنادر حقیقت صحابہ کا طریقہ ہے تو ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے ہر کام کی ابتداء محفلِ میلاد کرکے اور حضور ﷺ کے ذکر کے ساتھ کریں تاکہ اس میں برکت ہوسکے۔
مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.