جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف اینڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا وائس چانسلر کی زیر صدارت 101واں اجلاس
واں برس تمام معاملات کے حل سمیت تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت اور تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے میں جامعہ بلوچستان نے اہم پیش رفت کی ہے، وائس چانسلر
منگل 1 دسمبر 2015 22:12
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف اینڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 101واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹی ڈاکٹر رسول بخش ترین، ڈاکٹر اختر محمد کاسی، ڈاکٹر انور پانیزئی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین، ڈاکٹر محمد عالم مینگل، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی ایجنڈ ا رکھا گیا جس میں ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز، امتحانات اور داخلوں کا طریقہ کار، کورس ورک رپورٹ، نئے کورسز کا اجراء، مختلف اسکالرز کو مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ ڈگری ایوارڈ کرنے سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف امور زیر بحث لائے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔(جاری ہے)
وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رواں برس تمام معاملات کے حل سمیت تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت اور تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے میں جامعہ بلوچستان نے اہم پیش رفت کی ہے۔
تمام کورسز کی تکمیل اور تمام امتحانات کے بروقت انعقاد سمیت طلباء و طالبات کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع مختلف تحقیقی، علمی، تربیتی ، معلوماتی سمینار کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔ جس کے باعث ادارہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ مستقبل کے تعلیمی، تحقیقی پروگرامز کو ترتیب دینے سے ہم اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔ اور طلباء و طالبات سمیت اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور بہتر مستقبل کی جانب راغب کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام بورڈ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.