کینز کی بریت کے بعد میکولم کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش آئی تو حمایت کریں گے،نیوزی لینڈ کرکٹ
بدھ 2 دسمبر 2015 12:18
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ کرس کینز کے بری ہونے کے بعد اگر برینڈن میک کولم کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش آئی تو وہ ہر طرح سے ان کی حمایت کریں گے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی قائد نے رواں برس 15 اکتوبر کو ٹرائل کے دوران ہم وطن پلیئر کینز کے خلاف گواہی دی تھی تاہم لندن کی ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ نے تمام تر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد انہیں فکسنگ سمیت جھوٹے بیان حلفی کے تمام تر الزامات سے بری کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین سٹورٹ ہیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میک کولم ہمارے ملازم ہیں انہیں کام کرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنا اور انہیں ہر طرح کے ہراساں اور ذلت سے بچانا ہمارا فرض ہے اور اس سلسلے میں ہم ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ میک کولم نے کینز کے خلاف گواہی دی تھی کہ کینز نے 2008ء میں انڈین پریمیئر لیگ کے ابتدائی میچ سے قبل مجھے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.