شفاف بلدیاتی ا لیکشن کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے۔ عبدالمجید خان
بدھ 2 دسمبر 2015 14:02
بھکر۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) حکومت پنجاب اقتدار نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے ،ملک بھر میں شفاف بلدیاتی ا لیکشن کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ،نامساعد حالات کے باوجودملک بھر میں تین مرحلوں میں الیکشن کروائے ۔
(جاری ہے)
ایم این اے عبدالمجید خان خنا نخیل نے کلورکوٹ میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے نو منتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کے مسائل انکے محلے سے منتخب کو نسلر اور چیئرمین حل کرائیں گے، اقتدار کا انتقال گلی محلے قصبوں اور شہر میں ہورہا ہے اور اس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے جس نے مشرف کی باقیات کو ختم کرکے بلدیاتی الیکشن کروائے ، جلد نئے فنڈز بھی مہیا کئے جائیں گے تاکہ ترقیاتی منصوبے پایہء تکمیل تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا اقتصادی راہداری روٹ کو ایم ایم روڈ بھکر سے منسلک کرائیں گے، ضلع کو ماڈل بنانے کے لئے سر توڑ کو شش کر رہے ہیں ، عوام سے کیا گیا ڈیر ہ کلورکوٹ پل کا وعدہ ہر حال میں پورا ہوگا، عنقریب کام شروع ہو جائے گا ۔ تقریب کے اختتام پرایم این اے نے تمام نو منتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز میں 120تہنیتی لیٹرز تقیسم کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.