اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور منصوبے کے پہلے مرحلے کی تزئین وآرائش ،آئی ایٹ انٹرچینج کی تعمیر آئندہ ہفتہ مکمل ہوگی
بدھ 2 دسمبر 2015 19:32
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور منصوبے کے پہلے مرحلے کی تزئین وآرائش اورآئی ایٹ انٹرچینج کی تعمیر آئندہ ہفتہ مکمل ہوگی۔ ڈائریکٹر شاہد محمود نے بدھ کو ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء“ کو بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے نے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک دونوں اطراف سڑک کی توسیع کا کام مکمل کرلیا ہے اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو مکمل طورپر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایٹ انٹرچینج اور ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے پر پودوں لگانے کا کام تیزی سے جار ی ہے جس سے آئندہ ہفتے مکمل کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چےئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پراجیکٹ کے پہلے فیز پر کام کرنے والی افرادی قوت اور مشینری کی تعداد کو دگنا کر دیا گیا جس کی وجہ سے توسیع کا کام بروقت مکمل کیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد محمود نے کہا کہ زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک دونوں اطراف پر پودے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ اس کو مزید خوبصورت کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے فیز اسلام آباد ہائی وے تک رسائی کیلئے اہم ترین شاہراہ ہے جس پر ٹریفک کے روز افزوں دباؤ کو کم کرنے کیلئے اس شاہراہ کی توسیع کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد ایکسپریس وے کی اپ گریڈیشن اور اس کو سگنل فری منصوبے کا افتتاح 30 جون کو کیا تھا جس پر 21.8 ارب روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک موجودہ تین رویہ سڑک کو چار رویہ کیا گیا۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد ایکسپریس وے کو فیض آباد سے لے کر کرال چوک تک موجودہ دونوں اطراف کی پانچ پانچ لینوں کی دوبارہ سے بحالی کے علاوہ دونوں اطراف کی سروس روڈز کو دو رویہ کیا جائے گا جبکہ تیسرے مر حلے میں چار چار لینز پر مشتمل ایکسپریس وے کو کرال چوک سے جی ٹی روڈ تک تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں بھی، سوہان، کھنہ پل، کرال چوک اور جی ٹی روڈ کے مقام پر انٹرچینج تعمیر کئے جائیں گے جبکہ چھ انڈر اور اوور پاسز کی تعمیر، جدید ٹریفک سنٹرز کا قیام اور سیکورٹی سسٹم کی تنصیب بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ موجودہ حکومت کی ترجیحات کے پیشِ نظر اور اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کو ریڈور جیسے میگا پراجیکٹ کا آغاز ممکن ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.