وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا کچی آبادیوں کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
بدھ 2 دسمبر 2015 21:39
اسلا م آ با د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کچی آبادیوں کے مسئلہ کو حل کرنے اور ان میں رہائش پذیر افراد کی آبادکاری کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزارت ہاؤسنگ میں وزارت کے سیکرٹری شاہ رُخ ارباب کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔حالیہ اندازوں کے مطابق بڑے بڑے شہری علاقوں میں 50فیصدآبادی تنگ وتاریک گلی کوچوں اور کچی آبادیوں میں رہتی ہے اور یہ آبادیاں بے ہنگم طورپر آباد کی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ آ ف پا کستان نے ہدایت کی تھی کہ صوبے اور سی ڈی اے کچی آبادیوں کے مسئلہ اور ان میں قیام پذیر باشندوں کی آبادی کاری کے بارے میں فیڈبیک اور کیے گئے کام کے بارے میں بتائیں اور آگاہ کریں کہ اس مسئلے کو کس طرح حل کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹ نے بھی 10اگست کے اپنے اجلاس میں حکومت پر زور دیا تھا کہ حکومت کچی آبادیوں کو مکینوں سے خالی کروانے اور ان مکینوں کی دوبارہ آبادکاری کیلئے مناسب حکمت عملی بنائے۔
اس مذکورہ بالا مسئلہ پر پریذینٹیشن دیتے ہوئے نیشنل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان نے کہا کہ کچی آبادیوں کو اس وقت تک مکینوں سے خالی نہیں کروایا جائے گا جب تک کہ دوبارہ آبادکاری کے منصوبہ کے تحت ان کی آبادکاری نہیں ہوجاتی اور آبادکاری کا یہ منصوبہ اس زمین کا ملکیتی ادارہ متاثرین کے ساتھ مشاورت سے تیار کرے گا۔متعلقہ صوبائی محکموں کے نمائندگان کو کم آمدن والے گروپوں اور کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو شہری ڈھانچے میں رہتے ہوئے آباد کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ اسی اجلاس کے دوران پاکستان کے 2007ء میں بنائے گئے عمارتی کوڈ پر عملدرآمد کی حکمت عملی تشکیل دینے کا بھی جائز ہ لیا گیا۔ اس ضمن میں خاص طورپر ڈیزاسٹر خطرات میں کمی کے بارے میں بھی خصوصی طورپر غور کیا گیا۔ اس عمارتی کوڈ کی زلزلہ کے حوالہ سے شقیں عمارتوں کے زلزلہ برداشت کرنے والے یکساں اور قابل عمل سستے طریقے اور ڈیزائن کو یقینی بناتی ہیں۔ اجلاس میں اس کوڈ کے نفاذ کیلئے مکمل طورپر قانون سازی اور بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے قانون ساز ی بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.