فاٹا کے عوام کی ملک بھر میں رسائی انتہائی اہم ہے ، پاک چین اقتصا دی راہداری رو ٹ تک فاٹا کی رسائی نا گزیر ہے، تذویراتی و مواصلا تی نظام کی ترقی فاٹا ترقی کا سبب بنے گی ،وزیر اعظم نواز شریف
بدھ 2 دسمبر 2015 22:51
اسلا م آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کی ملک بھر میں رسائی انتہائی اہم ہے ، پاک چین اقتصا دی راہداری رو ٹ تک فاٹا کی رسائی نا گزیر ہے، تذویراتی و مواصلا تی نظام کی ترقی فاٹا ترقی کا سبب بنے گی ۔ بدھ کو وزیراعظم ہاؤ س سے جاری بیان کے مطابق با جو ڑ ، خا ر ، جندو لہ ، ژوب لنک روڈ کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی معا شی بحالی کے ثمرات فاٹا تک پہنچیں گے ، سڑکو ں کا نظام بہتر ہونے سے فاٹا میں ترقی ہو گی ۔
اس سے قبل سابقہ حکومتوں نے فاٹا کی ترقی پر کوئی غو ر نہیں کی اجس کی وجہ سے یہ علاقہ خستہ حالی کا شکا ر رہا ہے ، فاٹا کے عوام کی ملک بھر سے رسائی انتہائی اہم ہے ، حکومت اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے پر عزم ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فاٹا کی پاک چین اقتصادی راہداری روٹ تک رسائی اہم ہے ۔ پختہ اور معیاری سڑکوں کے ذریعے فاٹا کو دیگر علا قوں کے ساتھ ملایا جائے گا ، نیشنل ہائی وے اتھا رٹی لنک رود کی فزیبلٹی کا فوری جائزہ لے گی ۔
لنک رود پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے منسلک ہو گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لنک روڈ منصوبے پر پیشرفت اور فاٹا میں حالات معمول پر آنے پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور این ایچ اے کو منصوبے سے متعلق فاٹا سیکرٹریٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ، وزیرا عظم نے منصوبے پر پیشر فت سے متعلق 2ہفتے میں رپو رٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.