بینک ٹیکس پر حکومت اور تاجروں کی کشیدگی بڑھ رہی ہے
ٹیکس میں اضافہ ناقابل قبول ہے ،نیا بحران جنملے گا،اکرام شیخ
جمعرات 3 دسمبر 2015 12:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہبینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملہ پر کشیدگی بحران کی صورت اختیار کر رہی ہے۔ ٹیکس میں اضافہ ناقابل قبول ہے کیونکہ اس سے نیا بحران جنم لیگا۔ حکومت کاروباری برادری سے جاری تناؤ جلد از جلد ختم کرے کیونکہ اس سے بینکنگ کی صنعت کمزور اور بینکاری کا متوازی نظام فروغ پا رہا ہے ۔
تاجروں کی بڑی تعداد نے بینکوں سے لین دین ختم کر کے اپنے طریقے وضع کر لئے ہیں جس سے زیر امین معیشت کا حجم بڑھ رہا ہے جبکہ متوازی بینکاری نظام مقبول اور مستحکم ہو رہا ہے۔ بہت سے تاجر روپے کے بجائے ڈالروں میں لین دین کر رہے ہیں جس سے نہ صرف روپیہ کمزور ہو رہا ہے بلکہ معیشت ڈالرئیزیشن کے طرف بڑھ رہی ہے۔(جاری ہے)
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بینک ڈیپازٹس میں کمی غیر قانونی بینکاری میں اضافہ کا نتیجہ ہے۔
عام آدمی اور چھوٹے تاجر موبائل اور انٹرنیٹ پر پندرہ فیصد سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ بجلی کے بلوں پر ادا کئے جانے والے ٹیکس تیس فیصد سے زیادہ ہیں۔ بڑے ٹیکس چوروں کو مراعات مل رہی ہیں جبکہ چھوٹے طبقہ پر ظلم کیا جا رہا ہے ۔بزرگ شہریوں اور بیواؤں سے قومی بچت کے اکاؤنٹس پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔ ملک کی 40 فیصد سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے مگر ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہے جبکہ ایک فیصد سے کم ارب پتی اشرافیہ ٹیکس کی ادائیگی سے آزاد ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.