پا کستانی طلباء کے وفد کاچینی وزارت تعلیم کا دورہ ‘ شا ندار استقبال‘ پا کستانی طلباء کو اسکا لر شپ پا لیسی کے حوا لے بر یفنگ دی گئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 16:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) چین کی وزارت تعلیم اور پا کستانی طلباء کے وفد میں دو نوں مما لک کے ما بین با ہمی تعلقات ، تعلیم اور بین الاقوا می طا لبعلموں کے حوا لے سے اہم ملا قات ہو ئی۔بیجنگ میں ہو نے والی ملا قات میں پا کستانی طلباء کے وفد کی قیادت سٹی سکول کی جنر ل مینجرعطرت ر باب حیدر نے کی،پا کستانی طلباء کاوزارت تعلیم کے دفتر پہنچنے پر زبردست خیر مقد م کیا گیا۔

چینی وزارت تعلیم کی پرو گرام آ فیسر ژاؤ نا نے پا کستانی وفد کو چین کی غیر ملکی طلباء کے حوا لے سے پا لیسی بیان کر تے ہو ئے کہا کہ ایشیا ئی طا لبعلموں کی کشیر تعداد تعلیم حاصل کر نے کیلئے یہاں کی جا معات کا رخ کر تے ہیں۔وزارت تعلیم کے ڈپٹی ڈائر یکٹر سن ژاؤ منگ نے غیر ملکی طلباء کیلئے اسکا لر شپ پا لیسی بیان کر تے ہو ئے کہا کہ چین میں تعلیم حاصل کر نے وا لوں پر مقا می قوا نین کا اطلاق ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر عطرت ر با ب حیدر نے چین کی جا نب سے پا کستانی وفد کا خیر مقد م کر نے پر شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان میں تعینات چینی سفیر کی اہلیہ با ؤ تعلیم کے ذ ر یعے دو نوں مما لک کے ما بین با ہمی تعلقات کو مضبوط کر نے کیلئے انتھک مخنت کر رہی ہیں۔با ؤ کی اس شعبہ میں دلچسپی تعلیم کے میدان میں بہتر ین تبد یلی کا مو جب بنے گی اور اس سے دونوں مما لک میں بہتر ین تعلیم کو فرو غ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نو جوان تبد یلی کی علا مت ہیں جو منا سب راہنما ئی کے ساتھ اپنی قوم کی قسمت بد ل سکتے ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پا کستانی طالبعلموں کو چین میں بہترین تعلیمی سہو لیات فرا ہم کی جا رہی ہیں جس سے دونوں مما لک کے ما بین تعلقات مز ید مستحکم ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :