سی ڈی اے پارک انکلیو کے الاٹیوں کو پلا ٹوں کے قبضے 28دسمبر سے دینا شروع کر ے گا

جمعرات 3 دسمبر 2015 22:21

اسلام آباد ۔ 03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 دسمبر۔2015ء) سی ڈی اے پارک انکلیو کے الاٹیوں کو پلا ٹوں کے قبضے 28دسمبر سے دینا شروع کر ے گا اور پہلے مر حلے میں جہاں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں وہاں کے پلا ٹوں کا با قا عدہ قبضہ دیا جائے گا جبکہ تکمیل کے آخری مرا حل کو مکمل کر کے اس ہاؤسنگ سکیم کے با قی ماندہ الاٹیوں کو فروری 2016ء تک پلاٹوں کا قبضہ دے دیا جائے گا۔

چےئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مری علی احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔پرا جیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو نے چےئر مین سی ڈی اے کو ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا کہ پارک انکلیو ہا ؤسنگ منصوبہ 5جولائی 2011کو شروع کیا گیا تھا تاہم کئی سالوں سے تعطل کے شکا ر اس اہم منصوبے کو سی ڈی اے کی مو جودہ انتطا میہ نے تر جیحی بنیا دوں پر مکمل کرنے کے لئے مو ثر منصوبہ بندی کی اورپچھلے سال اگست میں اس پر ترقیاتی کا موں کا با قا عدہ آغا ز کیا گیا اور اس منصوبے میں حا ئل تمام رکا وٹوں کو دور کرنے کے بعد اس پر زور و شور سے کام شروع کیا گیا اور اس ترقیاتی کا موں کی تکمیل کے بعد پہلے مر حلے میں 28دسمبر سے الا ٹیوں کو قبضہ دینا شروع کر دیا جائے گا تا ہم اس منصوبے کے جن حصوں پر ترقیاتی کام تکمیل کے با لکل آخری مرا حل میں ہے انہیں جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کے لئے 2.68ارب روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا جس کے بعد اس پر ترقیاتی کا موں کا ٹنڈر کیا گیا اور 1.26ارب روپے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا جس کے تحت اس منصوبے کی با ؤنڈری وال کی تعمیر ، مر کزی گیٹ ، روڈ انفرا سٹرکچر، وا ٹرٹینکس ، ٹیوب ویلوں کی تنصیب ، سیوریج سسٹم اور ہا ؤسنگ سکیم کے دیگر تمام ترقیاتی کام شا مل ہیں۔

سی ڈی اے کی مو جودہ انتظا میہ نے الا ٹیوں سے ایک سال کی ریکا رڈ مدت میں کا موں کی تکمیل کا وعدہ کیا تھا اور ان سی ڈی اے رواں ماہ الا ٹیوں کو قبضہ دینے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ چےئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ با قیماندہ ترقیاتی کاموں کو اگلے چند دنوں میں مکمل کر لیں تا کہ الا ٹیوں کو ان کے پلا ٹوں کے قبضے کا عمل 28دسمبر سے شروع کر دیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دوسرے مر حلے میں بھی الا ٹیوں کو دےئے گئے وقت کے مطا بق قبضے دینے کو یقینی بنانے کے لئے چھوٹے مو ٹے کا موں کو مکمل کیا جائے ا ور انہیں با قا عدگی کے ساتھ پر اگرس رپورٹ دی جائے ۔ چےئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ پارک انکلیو ہاؤسنگ منصوبہ ایک منفرد منصوبہ ہے اور اس میں دی جانے والی تمام سہولیات سٹیٹ آف دی آرٹ ہیں جودیگر رہائشی منصوبوں میں ایک خوشگوار اضا فہ ہو گا ۔ انہوں نے سی ڈی اے کے تمام شعبوں کی طرف سے اس اہم منصوبے پر تیزی سے کام کرنے اور تعمیراتی سر گرمیوں میں اعلی معیار برقرار رکھنے کو سرا ہا اور کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں رہا ئشی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد نئے منصوبوں کا بھی آغا ز کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :