ضلع بھکرکو پولیو فری بنانے میں فیلڈ افسران اور اساتذہ اپنا کردار ادا کر یں ۔ ڈاکٹر منیرحسین کلو

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:00

بھکر۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی05دسمبر۔2015ء) ضلع بھکرکو پولیو فری بنانے میں فیلڈ افسران اور اساتذہ اپنا کردار ادا کر یں ۔یہ بات ڈی ای او ایلیمنٹری ڈاکٹر منیرحسین کلو نے چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز اور جملہ اے ای اوز کواحکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے فیلڈ افسران کوہدایت کی کہ وہ دس دسمبر تک سکولوں میں زیرتعلیم پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی فہرست مرتب کریں جوکہ سکول کے ہیڈماسٹر کی تصدیق شدہ ہو۔

انھوں نے کہاکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں یہ فہرستیں خود سکولوں سے حاصل کریں گی ۔انھوں نے کہاکہ14,15,16دسمبر کو انسدادپولیو کیلئے دن مقرر کیے گئے ہیں اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں سکولوں اور گھروں کا دورہ کریں گی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :