عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین سمیت بیرون ملک مقیم دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مددلینے کا فیصلہ
ایف آئی اے مقدمے میں پہلے ہی زیر حراست تین مرکزی ملزمان کو تحویل میں لینے کے بعد لندن میں موجود دیگر ملزمان کی حوالگی کا عمل شروع کرے گی،ذرائع
ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت بیرون ملک مقیم دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لی جائے گی، ایف آئی اے مقدمے میں پہلے ہی زیر حراست تین مرکزی ملزمان کو تحویل میں لینے کے بعد لندن میں موجود دیگر ملزمان کی حوالگی کا عمل شروع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس کی تفتیش اور ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا،مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش کا پہلا مرحلہ سیکورٹی اداروں کے پاس موجودمرکزی ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو ایف آئی اے کی تحویل میں دینا ہے۔مرکزی ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائیگاجس کے بعد دوسرا اہم مرحلہ برطانیہ میں موجود ملزمان الطاف حسین، محمد انور اور افتخار حسین کی حوالگی ہیوزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے پاکستانی شہریت ترک کی ہے نہ ہی نوے کی دہائی میں برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے کے بعد سے ابتک پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تجدید کرائی ہے سرکاری ریکارڈ کے مطابق الطاف حسین نے اپنی بیوی سے علیحدگی کے باجود اس کا بھی ریکارڈ درست نہیں کرایا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.