کورنگی لانڈھی میں پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے بوگس ووٹنگ کی گئی۔ محمد اسلام
ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام کورنگی اور لانڈھی میں بلدیاتی انتخاب کے دوران ہونے والی بدمزگی اور پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے اور بوگس ووٹنگ کے واقعات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کے جو دعوے کئے ان کی قلعی کھل گئی۔ بلدیاتی انتخاب کے دوران جس طرح سے غنڈہ عناصر نے پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کرکے بوگس ووٹ بھگتائے گئے۔
الیکشن کمشنر نے رینجرز کو پولنگ اسٹیشن اور پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کسی پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز تعینات نہیں تھی۔ جس کا متحدہ کارکنان نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور آزادانہ طور پر پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے ہزاروں کی تعداد میں جعلی ووٹ بھگتائے گئے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں متحدہ کا منظور نظر پولنگ عملہ پولنگ عملہ بھی ملوچ تھا۔
محمد اسلام نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی کراچی کو اندھیروں میں دکھیلنے کی سازش ہے اور لیکشن کمیشن ایک بار پھر آزاد اور شفاف انتخاب کرانے میں ناکام ہوگیا ہے اور کراچی میں ہنگامہ آرائی دھاندلی اور بوگس ووٹنگ کراچی کا چہرہ ایک بار پھر داغ دار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور بوگس ووٹنگ پر جماعت اسلامی نے DRO، رینجرز اور دیگر حکام سے رابطہ کیا اور انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ لیکن اس کے باوجود دھاندلی میں کوئی کمی نہیں آئی اور کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.