قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کا انٹرویو
اتوار 6 دسمبر 2015 13:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ون ڈے ٹیم راتوں رات زوال کا شکار نہیں ہوئی، جس کیلئے کسی فرد واحد پر الزام نہیں دھرا جا سکتا بلکہ کوچنگ سٹاف، سلیکشن کمیٹی اور کپتانوں کے علاوہ کھلاڑیوں سمیت سب ہی اس کے ذمہ دارہیں۔ سلیکشن کے بعض فیصلوں کے عدم تسلسل بھی مشکلات کا باعث بن رہے ہیں،کھلاڑیوں کو ان کی کسی ایک ناکامی پر سائیڈلائن کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو کوئی بھی بے خوف کرکٹ نہیں کھیل سکے گا۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر مصباح الحق ٹیسٹ کے بہترین کپتان ہیں تو وہ بھی ٹیم کی گرتی ہوئی رینکنگ کو مستحکم نہیں کرسکے اور کھلاڑی بھی توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن کے ساتھ بعض فیصلوں کے عدم تسلسل پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے جو مشکلات کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ ٹیسٹ ٹیم مستحکم ہونے کے باعث کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے جبکہ ون ڈے ٹیم استحکام کے فقدان کے باعث ناکامیوں کا سامنا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو ان کی کسی ایک ناکامی پر سائیڈلائن کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو کوئی بھی بے خوف کرکٹ نہیں کھیل سکے گا لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی منتخب ہوتا ہے تو اسے پورا موقع دیا جائے اور اس کیلئے کوچنگ سٹاف کو بھی فیصلے کرنے میں کلیئر اپروچ کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ باوٴلنگ ایکشن سے متعلق ان بات کو ہمدردی کے ساتھ سنا جائے کہ کچھ باوٴلرز کو ہدف بنانے کے بجائے عالمی کرکٹ کے تمام باوٴلرز کے ٹیسٹ لئے جائیں خواہ وہ فاسٹ ہوں یا سپنر کیونکہ موجودہ طریقہ کار کنفیوڑن پیدا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کپتان کی حمایت نہیں کی جاتی اور جیسے ہی کسی کو یہ کردار ادا کرنے کا موقع دیا جاتا ہے تو ہر کوئی پیچھے پڑجاتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.