علی احمد کرد عدلیہ بحالی پر لکھی جانے والی کتاب جلد منظر عام پر لائیں گے
وکلاء تحریک کو فنڈز کہاں سے ملے؟وجہیہ الدین کا بطور صدارتی امید وار نام کیسے آیا؟تحریک کے دوران ایک شخص نے ان کے کان میں کیا پیغام دیا ،زندگی کے 7 سال جیل میں کیسے گزارے،سابق صدر سپریم کورٹ بار نئی کتاب میں انکشاف کریں گے
اتوار 6 دسمبر 2015 15:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ، سابق صدر سپریم کورٹ بار اور وکلاء تحریک کے اہم ترین راہنما علی احمد کرد نے عدلیہ بحالی تحریک کے اندرونی معاملات ، لمحہ بہ لمحہ بلدتی صورت حال سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علی احمد کرد اپنی کتاب لکھ رہے ہیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وکلاء تحریک نے جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد نہیں کیا تھا ان کا نام اتفاقی طور پر سامنے آیا ۔
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ دورے کے دوران ایک شخص نے اچانک آ کر کہا کہ آج کچھ ہونے والا ہے آپ احتیاط کریں ۔ وکلاء تحریک کو فنڈز کہاں سے ملے؟ چیف جسٹس سمیت 17 ججز کے روبرو ایک تقریر کے بعد ان کو ایک شخص سے ملنے والا پیغام میں ذہنی دھچکا کیا تھا؟ سابق صدر ایوب خان سے لے کر پرویز مشرف تک 7 سال جیلوں میں گزار دیئے ۔(جاری ہے)
آن لائن کو علی احمد کرد کے قریبی دوستوں نے بتایا ہے کہ علی احمد کرد اپنی زندگی اور خاص طور پر عدلیہ بحالی تحریک پر ایک اہم کتاب لکھنے میں مصروف ہیں جس میں کئی انکشافات کئے گئے ہیں لکھی جانے والی کتاب کے 20 ابواب رکھے گئے ہیں جس میں علی احمد کرد نے لکھا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے مقابلے میں ایک وکیل رہنما کا نام بطور صدارتی امیدوار طے ہوا تھا اس وقت جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کا نام دور دور تک موجود نہ تھا ان کا نام اتفاق طور پر سامنے آیا ۔
علی احمد کرد نے ایک اور اہم واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے نامکمل کتاب میں لکھا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 17 ججز کے روبرو خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی آج بھی عدالتوں میں فرعون بیٹھے ہیں اس تقریر کے بعد ان کی ایک شخصیت سے ملاقات ہوئی تو اس دوران انہیں زندگی کا ایسا ذہنی دھچکا لگا جو کبھی نہیں لگا تھا وہ سوچ کر رہ گئے کہ لوگ ایسے بھی ہو سکتے ہیں ۔ آن لائن کے ذرائع کے مطابق علی احمد کرد نے ایک اور واقعے کا بھی ذکر کیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ جی ٹی روڈ کے ذریعے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ شرکت کے لئے گزر رہے تھے کہ اس دوران وکلاء کے جمگھٹے سے انہوں نے خطاب کرنا تھا وہ اترے تو ایک شخص مجمع چیرتا ہوا ان کے نزدیک آیا اور کہنے لگا کہ آج کچھ ہونے والا ہے آپ احتیاط کریں ۔ علی احمد کرد کتاب میں لکھتے ہیں یہ وہ لمحہ فکریہ تھا کہ اگر وہ ایک قدم بھی خوف کی وجہ سے پیچھے کر لیتے تو تحریک برباد ہو جاتی اور کچھ بھی باقی نہ رہتا مگر وہ ثابت قدر رہے ۔ کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ وکلاء تحریک کو فنڈنگ کہاں سے ہوئی وہ اپنے بارے میں لکھتے ہیں کہ ان کے حوالے سے ایک روپیہ بھی ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ انہوں نے اندرون ملک یا بیرون ملک کسی سے لیا ہو ۔ انہوں نے بطور پاکستان بار کونسل وائس چیئرمین اور صدر سپریم کورٹ بار کبھی کسی ڈکٹیشن قبول نہیں کی انہوں نے ہمیشہ آزادانہ فیصلے کئے ۔ انہوں نے جیلوں میں اپنی سیاسی زندگی کے 7 قیمتی سال بھی گزار دیئے انہوں نے ہمیشہ آمروں کے خلاف آواز اٹھائی ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.