صوابی میں سی ٹی ڈی کے اہلکار کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

پیر 7 دسمبر 2015 23:05

صوابی ـــ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) صوابی کے اہلکار فضل قادر کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق فضل قادر نمبر 155 چھٹی ہونے پر پیر کی شام سوا چھ بجے موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں شیوہ آرہے تھے جب وہ گاؤں کے کوز پل کے مقام پر پہنچے تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

ڈی ایس پی اعجاز خان اور ایس ایچ او منصف خان بمعہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو فوری طور تحصیل ہسپتال کالوخان کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا ۔مقتول آج کل علاقہ تھانہ حدود میں بیٹ افسر کے طور پر تعینات تھے ۔سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :