سندھ میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ،نیاز حسین بھٹو
منگل 8 دسمبر 2015 23:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور کریک ڈاؤن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں لیکن عطائی ڈاکٹروں کی آڑ میں نیم طبی عملے کے خلاف کاروائی اور کوالیفائیڈپرسنس کو حراساں کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔
منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ میڈیکل فیلڈ کے دو پہئے ہیں ایک میڈک اور دوسرا پیرا میڈیکل ان دونوں سے ادارے چلتے ہیں اور دونوں ہی اپنی اپنی فیلڈ میں تجربہ اور کوالیفیکشن رکھتے ہیں اور مریضوں کی خدمت کرتے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں ان دونوں میں اگر ایک نہ ہو تو ہسپتال چل نہیں سکتی ۔(جاری ہے)
مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ آج نیم طبی عملے کو جو مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہیں انہی کو عطائی کہا جارہا ہے اگر نیم طبی عملہ عطائی ہے تو پھر ان کو ٹریننگ دینے والے اداروں کو بند کردو اور انہیں ڈگری جاری نہ کرو پھر نرسنگ انسٹیٹیوٹس اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹس کی کیا ضرورت ہے اور میڈیکل فیکلٹی کس کا م کی ہے اور نرسنگ بورڈ کس کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔
مرکزی صدر نے کہا کہ عطائی وہ ہوتا ہے جس کا طب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور نہ ہی طبی عملے کے نام پر بغیر طبی تعلیم کے حاصل کیئے انسانی جانوں سے کھیلے مرکزی صدر نے کہا کہ اگر نیم طبی عملے کے خلاف عطائی ڈاکٹرکی آڑ میں ہونے والی کاروائیوں کو بند نہ کیا گیا اور اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں تو ایسوسی ایشن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیگی ۔مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ پہلے عطائی کی تشریح کرو پھر کاروائی کرو ،اور ہمیں بھی بتاؤ کہ ڈاکٹر کون ہے پی ایچ ڈی کرنے والا یا ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والا؟۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.