بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پراحتجا جی مظاہرہ ہوگا

منگل 8 دسمبر 2015 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر اقوام متحدہ یو این او کے عالمی انسانی حقوق کے دن کے موقع پر بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف مورخہ10دسمبر بروز جمعرات شام تین بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا کوئٹہ کے تمام میل فی میل یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلرز اور کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقائی جلوسوں اور ٹولیوں کی صورت میں اس احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بناکر اپنا سیاسی اور جمہوری احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

متعلقہ عنوان :