بلدیاتی انتخابات میں چاروں صوبوں سے کامیابی اس بات کی دلیل ہے مسلم لیگ(ن) وفاق کی علامت ہے ‘عصمت انور محسود
بدھ 9 دسمبر 2015 12:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں چاروں صوبوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) وفاق کی علامت ہے اور عوام وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ملکی استحکام اور ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے پالیسی کی مکمل تائید کرتے ہوئے اور انشا اللہ آئندہ بھی پاکستان کے عوام مسلم لیگ(ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے ضلع ملیر یونین کمیٹی نمبر8سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب چیئر مین حاجی امین مانا سے اُن کے گھر پر ملاقات میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مسکین شاہ،سمیع نیازی ،نیاز علی خان ،ملک ظفر ،بادشاہ خان ،پرویز خان ،یوسف مانا ،حبیب اللہ ،نوید یوسف زئی ،حسین زادہ ،شیر محمد خان ،اسرار یوسف زئی ،ذوالفقار یوسف زئی اور دیگر موجود تھے ۔(جاری ہے)
عصمت انور محسود نے حاجی امین مانا کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کارکنان کی جدو جہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ شہر کراچی میں مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی ہماری عوامی خدمت کی دلیل ہے انہوں نے کراچی سے کامیاب ہونے والے تمام چیئر مین وائس چیئر مین اور کونسلرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں اور کارکنان کو عوامی خدمت ،ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ بہتر جلد پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر اُبھرے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.