یونس خان کی ریٹائرمنٹ کا ٹیم پر منفی اثرا پڑا، وقار یونس
بدھ 9 دسمبر 2015 21:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے انکشاف کیا ہے کہ تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی قومی ٹیم سے اچانک ریٹائرمنٹ کا ٹیم پر منفی اثرا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار بلے باز کے فیصلے کو ابھی بھی سمجھنے سے قاصر ہیں کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل کئی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک روزہ ٹیم میں شامل ہو کر یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ وہ یہ فارمیٹ بھی کھیل سکتے ہیں تو سیلیکٹرز سے بات کرتے اور میرے خیال میں سیلیکٹرز انہیں نہ صرف انگلینڈ سیریز بلکہ اس سے پہلے کی سیریز میں بھی موقع فراہم کر دیتے۔ یونس خان ایک روزہ کرکٹ میں اپنی آخری اننگ میں صرف نو رنز بنا سکے تھے۔(جاری ہے)
38 سالہ یونس نے گیارہ نومبر کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس کی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شمولیت حیران کن تھی جبکہ اطلاعات کے مطابق ہارون رشید نے ان کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کوششیں کی تھیں۔ وقار یونس نے کہا کہ انہوں نے ون ڈے ٹیم میں شمولیت کے بعد یونس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس بات کا یقین دلایا تھا کہ وہ تمام میچز کھیلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.