جولائی تا نومبر،ملکی برآمدات میں1ارب37کروڑ ڈالرکی کمی
جمعہ 11 دسمبر 2015 15:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس ملنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کے حکومتی دعوؤں کے باوجود پاکستانی برآمدات میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور نومبر میں اشیاء کی برآمد تشویشناک حد تک گر گئی ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں اب تک اشیاء کی برآمد1ارب 36کروڑ80لاکھ ڈالر گر چکی ہے جبکہ ماہانہ اوسط 1ارب 98 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1ارب 70کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئی، اگر یہی رجحان جاری رہا تو پاکستان کی سالانہ برآمدات20ارب 49کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک محدود رہنے کا خدشہ ہے جو گزشتہ مالی سال کی23ارب 88کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات سے 3ارب 38کروڑ 66 لاکھ ڈالر کم ہوں گی۔
اس دوران درآمدات بھی 9.03 فیصد کمی سے 18ارب 47کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 4.48 فیصد گھٹ کر 9ارب 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا تھا۔(جاری ہے)
اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2015میں صرف 1 ارب 66کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک محدود رہیں جبکہ نومبر2014 میں ایکسپورٹ 1 ارب 95کرور 80 لاکھ ڈالر رہی تھی۔اس طرح گزشتہ ماہ برآمدات میں 15.12 فیصدکمی ہوئی جبکہ درآمدات8.87 فیصد بڑھ کر3ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 37.50 فیصد کے نمایاں اضافے سے 2 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال 1ارب64 کروڑ ڈالر تھا۔
واضح رہے کہ مالی سال 2014-15 میں بھی پاکستانی ایکسپورٹ میں1ارب 22کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی آئی تھی جبکہ سال 2013-14 میں برآمدات 25ارب 11 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران اشیا میں پاکستانی برآمدات 8ارب 54کروڑ 10لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9ارب 90کروڑ 90لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ سے 13.81 فیصد کم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.