پاک بھارت سیریز سے متعلق پہلے شیڈول پر عملدرآمد ممکن نہیں رہا :شہریار خان
ذیشان مہتاب جمعہ 11 دسمبر 2015 16:24
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء) پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث پاک بھارت سیریز سے متعلق پہلے شیڈول پر عملدرآمد ممکن نہیں رہا ،سیریز کے حوالے سے ابھی تک بھارت سے جواب نہیں آیا ہے تاہم ہم ابھی انتظار کریں گے ۔
(جاری ہے)
پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پیغام آیاہے کہ انہیں تاحال اپنی حکومت کی جانب سے اس سیریز کی اجازت نہیں ملی ہے جس کے باعث گزرتے وقت کے ساتھ سیریز کا انعقاد مشکل سے مشکل ہوتا چلا جارہا ہے ، بھارتی بورڈ کے صدر میں دبئی میں ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ وقت کی کمی کے باعث محض 5میچز کھیل سکتے ہیں لیکن اب ایسا محسوس ہورہاہے کہ ان میچز کا انعقاد بھی مشکل ہوجائے گا ، بھارت کو ہم سے کیا گیا معاہدہ پوراکرنا چاہیئے ۔
چیئر مین پی سی بی کے مطابق سیریز ابھی نہ ہوئی تو کم سے کم ایک سال انتظارکرنا ہوگا تاہم ابھی ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاری میں مصروف ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.