حکومت کی جانب سے درآمدی اشیا پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا ہوگی، زاہد سعید
جمعہ 11 دسمبر 2015 19:08
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر زاہد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدی اشیا پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا ہوگی، اشیاء کی اسمگلنگ کے رجحان میں اضافہ اور تجارتی خسارہ بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے بھی اس بات سے آگا کیا تھا کہ تاجر اور عام آدمی مزید ٹیکسوں کے متحمل نہیں ہوسکتے لیکن بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس لگا کر عوام کے مسائل میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تو یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اس ضافے کا اطلاق لگژری اشیا ہی پر ہوگا لیکن حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فہرست میں کئی ایسی اشیا شامل ہیں جن کا استعمال اب ہر خاص و عام کرتا ہے،زاہد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکسوں میں اضافہ کرتے ہوئے کئی اہم باتوں کو نظر انداز کرتی ہے، جب بھی ٹیکسوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو نرخوں کے تعین کا کوئی مربوط نظام نہ ہونے کی وجہ سے منافع خور طبقہ کئی ایسی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیتا ہے جن کا اضافہ شدہ ٹیکسوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ ایسے کسی بھی حکومتی اقدام کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوجاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.