باغات اورنرسریوں کوکورے و سردی سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، زرعی ماہرین

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:56

سلانوالی۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12دسمبر۔2015ء)زرعی ماہرین نے با غبانوں کوکورے کی راتوں میں پانی لگانے اوردھونی دینے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہاکہ باغبان اپنے باغوں اورنرسریوں کوکورے و سردی سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں چھوٹے پودوں پر مناسب سایہ کرنے سمیت نہ صرف رات کے وقت باغوں اور نرسریوں کودھونی دیتے رہیں بلکہ کورے والی راتوں میں باغوں کوپانی بھی دیں تا کہ پودوں اورپھلوں کونقصان سے بچایاجاسکے زرعی ماہرین نے مزیدبتایاکہ باغبان ترشا و ہ باغوں سے پکنے وا لے پھلوں کی برداشت جاری رکھیں اورباقی باغوں میں گوبر کی گلی سڑی 40سے50کلوگرام کھادسنگل سپرفاسفیٹ25کلوگرام پوٹا شیم سلفیٹ ایک کلوگرام زنک سلفیٹ200گرام بھی ڈالیں آم کے درختوں پرحفاظتی بندلگاکرگدھیڑی کے خلاف اقدامات بھی جاری رکھیں جائیں تا کہ اس کو ز مینی طورپرکنٹرو ل کیا جاسکے۔