سابق کر کٹرز نے ٹیم کی حالیہ شکستوں کا ذمہ دار ہیڈ کوچ وقار یونس کا قرار دیدیا
پیر 14 دسمبر 2015 13:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء)سابق کر کٹرز نے قومی ٹیم کی حالیہ شکستوں کا ذمے دار ہیڈ کوچ وقار یونس کا قرار دیدیا، اور انکو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان کے کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے بھی وقار یونس کو پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،ان کی رائے میں غیر ملکی کوچ ہی پاکستان کرکٹ کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کنارے لگا سکتا ہے۔
بار بار کوششوں کے باوجود وقار یونس اپنے رویے میں بہتر ی نہیں لاسکے، انہیں برطرف کیا جائے۔ دوسری جانب سینئر ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان نے بھی یہ کہنے سے عار نہ کیا کہ ڈریسنگ روم میں خوف کا ماحول نہیں ہونا چاہئے جہاں کھلاڑی خود کو محفوظ نہ سمجھ رہے ہوں۔(جاری ہے)
یونس خان کا کہنا تھا کہ عدم تحفظ کے شکار کھلاڑی کس طرح ملک کیلئے بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ناکامی کا باعث صرف ایک پہلو ہے کہ ایک وقت میں کئی نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا اور ایک مستحکم کامبی نیشن بننے ہی نہیں دیا جا رہا۔ سابق کپتان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب قومی ٹیم عالمی کرکٹ میں بہترین ٹی ٹوئنٹی سائیڈ سمجھی جاتی تھی لیکن اب کئی ٹیمیں پاکستان کو آسانی سے ہرا دیتی ہیں۔ سابق آل راوٴنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی اس بات کی واضح نشاندہی ہے کہ کوچ ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کچھ کہیں گے تو بورڈ یہ سمجھے گا اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اسے کم از کم یہ تو دیکھنا ہی چاہئے کہ حالیہ عرصے میں جو کچھ ہوا اس میں غلطی کس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب کوچ کی جانب سے ایسا نہ کیا جائے تو پھر اچھے نتائج کی توقع کس طرح کی جا سکتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.