فلپائن، ممکنہ سمندری طوفان کی آمد کے باعث 7 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پیر 14 دسمبر 2015 14:02

منیلا ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) فلپائن کے ساحلی علاقوں میں ممکنہ سمندری طوفان کی آمد کے باعث 7 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ پیر کو مقامی حکام کے مطابق تباہ کن سمندری طوفان ”میلور“ کی آمد کے پیش نظر شمالی پٹی پر واقع وسیع آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ علاقہ جس کو ”سمر“ کہا جاتا ہے وہاں 15 لاکھ افراد آباد ہیں جو زراعت سے وابستہ ہیں۔

سمندری طوفان میلور میں 185 کلو فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس ساحلی علاقے میں 2013ء میں سمندری طوفان ” ہائے یان“ نے 7 ہزار 350 افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میلور سے سمندری لہریں چارمیٹر (13فٹ) تک اوپر اٹھ سکتی ہیں۔ حکام کے مطابق صوبہ ایلے سے 6 لاکھ افراد کا انخلاء مکمل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :