پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان
منگل 15 دسمبر 2015 12:42
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے جاپان میں ہونے والی ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ ایشیئن روڈ مینز اور ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ 20 سے 14جنوری تک جاپان میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 18 جنوری کو جاپان روانہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کہ ایونٹ کیلئے7 مرد اور 3 خواتین سمیت ایک منیجر جائیں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں صابر ‘ نثار ‘ نجیب اللہ ‘ محسن خان ‘ ذیشان علی‘ اویس خان اور محمد عباس جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صبیحہ راجیہ شبیر اور راشدہ منیر شامل ہیں جبکہ کرنل (ر) سعد ابن الحسن بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی مرد کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب 29 نومبر کو ٹرائل میں شارٹ لسٹ کئے گئے 10کھلاڑیوں سے کیا گیا ہے، اسی طرح خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب لاہو رمیں ہونے والی نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجیہ شبیر انجری کا شکار ہیں اگر ایونٹ تک ٹھیک ہوگئی تو ٹیم کا حصہ ہوں گی ورنہ چیمپئن شپ میں صرف 2 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ایشیاء کے 42 ممالک شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جہاں انہیں بہترین تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.