ترکمانستان سے دوسری پائپ لائن بچھانے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں،سینیٹرحاجی غلام علی
گیس پائپ لائنوں سے خطے کے ممالک کا ایک دوسرے پر دارومداربڑھے گا جو امن و خوشحالی کی کنجی ہے،میاں زاہد حسین
منگل 15 دسمبر 2015 18:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء)سابق صدرایف پی سی سی آئی، بزنس مین پینل خیبر پختونخواہ کے صدراور صدارتی امید وارسینیٹر حاجی غلام علی اورپاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئر مین ، سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ کاروباری برادری ترکمانستان سے گیس کی خریداری کیلئے تاپی کے علاوہ ایک اور پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ کی بھرپور حمایت کرتی ہے جس کے زریعے گیس گو ادر تک پہنچا کر اسے ایل این جی میں تبدیل کیا جائے گا۔
بارہ ارب ڈالر کی نئی پائپ لائن کی تعمیر کیلئے روس سے معاہدہ بہتر ہو گا جو پہلے ہی کراچی سے لاہور تک پائپ لائن بچھا رہا ہے اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
سینیٹرحاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کا 25 سال کی تاخیر کے بعد افتتاح خوش آئند ہے جس سے پاکستان میں گیس کے شارٹ فال میں ابتدائی طور پر 25 فیصد کمی آئے گی جبکہ بعد ازاں گیس کی ترسیل میں اضافہ ممکن ہے۔
امریکہ نے ایران سے گیس خریدنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگرپاکستان پر اپنے ملک کے اندر پائپ لائن بنانے پر کوئی پابندی نہیں اسلے ایرانی سرحد تک پائپ لائن کی تعمیر شروع کی جائے کیونکہ ایران پر سے پابندیاں اٹھنے والی ہیں۔گیس پائپ لائنوں سے خطے کے ممالک کا ایک دوسرے پر دارومداربڑھے گا جو امن و خوشحالی کی کنجی ہے۔گیس پائپ لائنوں کے فوائد توانائی کے شعبہ تک محدود نہیں رہینگے۔ دس ارب ڈالر مالیت کی 1814 کلو میٹر طویل تاپی پائپ لائن کاافتتاح موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے تاہم 33 ارب مکعب فٹ گیس کی ترسیل کرنے والی اس پائپ لائن کو افغانستان سے گزارنا ایک چیلنج ہو گا۔کامیابی کی صورت میں پاکستان کا توانائی بحران کم ہو گا جبکہ بھارت سے اسے راہداری کی مد میں 250 ملین ڈالرتک کی آمدنی بھی ہو گی۔پاکستان، افغانستان، بھارت اور ترکمانستان کو اس منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے وسائل کا انتظام کرنا ہو گا جسکے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے فوری رابطوں کی ضرورت ہے۔چین نے پاکستان اور بھارت کے بہت بعد ترکمانستان سے گیس خریدنے کا منصوبہ بنایا اور اسے ریکارڈ وقت میں مکمل کر کے سالانہ 30 سے 35 ارب مکعب فٹ گیس خریدنا شروع کر دی تاہم پاکستان کیلئے درامد مسائل کا شکار رہی مگر اب تاخیر کی گنجائش نہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.