صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ضلع جنوبی کی مختلف شاہراہوں پر ریموول آپریشن کا آغاز
غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کے معائنے کے لئے صوبائی وزیر بلدیات رات گئے پہنچ گئے ،آپریشن کو موثر بنا نے کی ہدایت
بدھ 16 دسمبر 2015 19:01
کراچی ۔ 16دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکس کا ضلع جنوبی کی مختلف شاہراہوں پر غیر قانونی اور بائی لاز کے خلاف نصب سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کے دوران صدر ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں ،ہائپر اسٹار اور تین تلوار کے اطراف سے 16عدد15X45بڑے سائن بورڈ اور درجنوں ڈائریکشن بورڈ ،پائلون جو کہ شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ ،گرین بیلٹس اور پل و فلائی اوور کے نیچے لگائے گئے تھے آپریشن کے دوران ہٹا دیئے گئے ۔
صوبائی وزیر بلدیات خان محمد شورو محکمہ لوکل ٹیکس کی جانب سے جاری ریموول آپریشن کا معائنہ کرنے رات گئے پہنچ گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر و ریموول انچارج لوکل ٹیکس کے ایم سی محمد متین صدیقی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
عبدالراشد خان نے صوبائی وزیر بلدیات کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات گورنر سندھ ،کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہدایت اور مکمل نگرانی میں شاہراہ فیصل سمیت شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے غیر قانونی اور بائی لاز کے خلاف نصب کئے گئے سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں انشا اللہ ایک ہفتے کے اندر ضلع جنوبی کی شاہراہوں سے غیر قانونی سائن بورڈز سے کلیئر کردیا جائیگا ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات خان محمد شورو نے محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کی جانب سے جاری آپریشن کو موثر بنا نے کے لئے شاہراہوں سے بے ہنگم سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہےمزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.