پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف 34ملکی اتحاد کے قیام کاخیرمقدم
اتحاد کی مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کے بارے میں فیصلہ مزید تفصیلات آنے پر کیاجائیگا،دفترخارجہ کاردعمل
بدھ 16 دسمبر 2015 19:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف 34ملکی اتحاد کے قیام کاخیرمقدم کیا ہے تاہم محتاط رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اتحاد کی مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کے بارے میں فیصلہ مزید تفصیلات آنے پر کیاجائیگا۔دفترخارجہ کے ترجمان خلیل احمد کی طرف سے بدھ کو جاری ہونیوالے بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندی، انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف تمام علاقائی وعالمی اقدامات کی مستقل حمایت کرتاہے اور اس ضمن میں عالمی برادری سے مکمل تعاون کیاگیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ اس تناظر میں پاکستان دہشتگردی کیخلاف 34ملکی اتحاد کی تشکیل کاخیرمقدم کرتا ہے اور اتحاد کی مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کے بارے میں کسی بھی فیصلے کیلئے مزید تفصیلات کامنتظر ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ کویت میں اس سال اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 42ویں اجلاس میں بھی اس عزم کااعادہ کیاگیاتھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف مختلف قراردادوں پرعمل کیاجائیگا اوراس مقصد کیلئے دہشتگردانہ اورانتہاپسندانہ نظریات کیخلاف علاقائی وعالمی کوششوں پر زوردیاگیاتھا۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی خوشگوار اوربرادرانہ تعلقات ہیں دونوں ممالک دہشتگردی کی مذمت اوراس لعنت کے خاتمے کیلئے اقدامات میں تعاون کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.