غیر معیاری سلنڈر استعمال کر نے کے خلاف کارروائی ہوگی، کمشنر کراچی
اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹریفک پولیس مل کر کارروائی کریں گے، آرٹی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ
بدھ 16 دسمبر 2015 19:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) اسکول گاڑیوں سمیت پبلک سروس گاڑیوں میں غیر محفوظ و غیر معیاری سلنڈر اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کی جائے گی۔ استعمال ہونے والے غیر میعاری و غیر محفوظ سلنڈ رضبط کر لئے جائیں گے ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک پولیس کے تعاون سے مہم شروع کریں گے مہم میں پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنیس کو بھی چیک کیا جا ئے گا جو گاڑیاں مطلوبہ معیار اور تقاضوں کے مطابق نہیں ہوں گی ان کے پرمٹس منسوخ کر دئے جائیں گے۔
اس بات کا فیصلہ بدھ کو ریجنل ٹرانسپورٹ اتھار ٹی بورڈ کے چئیرمین کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ہونے والے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلا س میں سیکریٹری آرٹی اے منشاد شاہانی ،ٹریفک پویس اور ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے افسران نے شر کت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر معیاری سلنڈر کے خلاف مہم کو موثر بنانے کے لئے سیکریٹری آرٹی اے ترجیحی اقدامات کریں گے ۔
سیکریٹری آرٹی اے منشاد شاہانی فوری طور پر مہم کا شیڈول جاری کریں گے۔کمشنر نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ سہولتوں میں اضافہ کیلئے نجی شعبہ کو متوجہ کر نے کی ضرورت ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری آرٹی اے ایک خط کے ذریعے محکمہ ٹرانسپورٹ کی توجہ دلائیں گے ۔تاکہ نجی شعبہ کو ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں دلچسپی لینے کے سلسلہ میں توجہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں اجلاس میں مختف روٹس کی اجازت دی جبکہ بعض روٹس میں تبدیلی کی منظوری دی ۔ منی بس روٹ Z-2گلشن غازی تا مہران ٹاؤن شریف آباد میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔جبکہ منی بس روٹ S-6 میں کھوکھرا پار غریب آباد تا قیوم آباد جانے کی منظوری دی گئی شہریوں کی سہولت کے پیش نظر داتا کوچ کے روٹ میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ۔ ناردرن بائی پاس سیکٹر -51- لیاری تیسر ٹاؤن تا کورنگی 100 کوارٹر کی منظوری دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کا ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس ہو گا تاکہ شہر میں ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے بارے میں تجاویز پرغور کیا جا سکے ۔بورڈ کا اگلا اجلاس جنوری کو ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.